ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچ میں سوار2مسافروں سے 09کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد اسمگلرز گرفتار کرلیے۔
ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق ناکہ کھاری اور سپر ہائی وے پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران13,673 کلو گرام چھالیہ،1060 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ،18,312 پیکٹ انڈین گٹکا اور متفرق اشیاء برآمد6افرادگرفتارکرلیے
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرکوئٹہ ٹو کراچی سے غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی نان کسٹم پیڈ05عدد ٹیوٹاہائی لیکس کو تحویل میں لے کر09 افراد گرفتارکرلیے۔
ترجمان کوسٹ گارڈزکا کہنا ہے کہ گوادر، پاک ایران باڈر سے11تارکین وطن کو گرفتارکیے۔
ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، متفرق اشیاء،09 عدد گاڑیاں اور28افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈز کی تحویل میں قانونی کارروائی جاری۔
ترجمان کوسٹ گارڈزکا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی منشیات، گاڑیاں,چھالیہ ا ور متفرق اشیا کی مالیت تقریباً کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔
ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچ میں سوار 02مسافر وں سے 09کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکر کے مسافر اسمگلر زکو حراست میں لے لیا گیا۔
ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران6,323 کلو گرام چھالیہ،1060 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 972پیکٹ انڈین گٹکا اور متفرق اشیاء برآمد کر کے 01کوچ،01کاراور03افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرکوئٹہ ٹوکراچی غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی نان کسٹم پیڈ05عدد ٹیوٹا ہائی لیکس کو کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے تحویل میں لے کر09 افرادکو گرفتار کر لیاگیا ۔
سپر ہائی وے (کراچی)سے دوران چیکنگ 02ٹرکوں سے7,350کلو گرام چھالیہ اور 17,340پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر تے ہو ئے03افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔
گوادر کے قریب پاک ایران باڈر سے11تارکین وطن کو گرفتارکیا گیاجو کہ تمام پاکستانی شہر ی ہیں اور غیر قانونی طورپر بیرون ملک سے پاکستان آنے کی کوشش کر رہے تھے۔
تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، متفرق اشیاء،09 عدد گاڑیاں اور28افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات، گاڑیاں,چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جائے۔