فشریز سیکٹر کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی وزیر تجارت اور بحری امور کے ساتھ جلد اجلاس منعقد کریں گے،عمران اسماعیل
فشریز سیکٹر کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی وزیر تجارت اور بحری امور کے ساتھ جلد اجلاس منعقد کریں گے،عمران اسماعیل

گورنرسندھ سے فشریز ایکسپورٹرزوفد کی ملاقات،ویلیوایڈیشن پرزور

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات اس موقع پر کورنگی فش ہاربر کے چیئرمین کیپٹن ( ریٹائرڈ) رضوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ مچھلی اور دیگر سی فوڈز کی برآمدات، اس میں اضافے کے اقدامات، فشریز انڈسٹری کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال۔
سی فوڈز کی برآمدات میں اضافے کے لئے ویلیو ایڈیشن ضروری ہے۔ فشریز کے ایکسپورٹرز ایکوا کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کریں، فشریز سیکٹر کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی وزیر تجارت اور بحری امور کے ساتھ جلد اجلاس منعقد کریں گے۔
وفد نے کہا کہ سی فوڈز کی برآمدات 450 ملین ڈالرز کے قریب ہے اس میں اضافے کے لئے مسائل کا حل ضروری ہے۔ فشریز سیکٹر کی برآمدات لیدر ،اسپورٹس، کارپیٹ اور سرجیکل آئٹمز کی صنعتوں سے زیادہ ہے ان سیکٹرز کی طرح فشریز سیکٹر کو زیرو ریٹڈ درجہ دیا جائے۔