تحصیل نواگی کے علاقے چارمنگ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں بارود، آئی ای ڈیز اور راکٹ لانچرز برآمد کرلیے گئے
تحصیل نواگی کے علاقے چارمنگ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں بارود، آئی ای ڈیز اور راکٹ لانچرز برآمد کرلیے گئے

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

‏باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
ذرائع کے مطابق تحصیل نواگی کے علاقے چارمنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں بارود، آئی ای ڈیز اور راکٹ لانچرز برآمد کرلیے گئے ہیں۔