گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے سیکیورٹی فیچرڈ ایم وی آر اسمارٹ کارڈ کا اجرا کردیا گیا، صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ
گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے سیکیورٹی فیچرڈ ایم وی آر اسمارٹ کارڈ کا اجرا کردیا گیا، صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا جدید نظام متعارف کروا دیا

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے صوبے بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا جدید نظام متعارف کروا دیا۔
گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے سیکورٹی فیچرڈ ایم وی آر اسمارٹ کارڈ کا اجراء کردیا گیا۔
صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ سیکورٹی فیچرڈ ایم وی آر اسمارٹ کارڈ کے ذریعے نہ صرف فوری رجسٹریشن ہوسکے گی بلکہ ہمیشہ کے لیے تحفظ حاصل ہوگا۔
مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ مذکورہ کارڈ جدید ترین سکیورٹی فیچرڈ کا حامل ہے
صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے مالکان اب پرانی رجسٹریشن بک کی جگہ سیکورٹی فیچرڈ ایم وی آر اسمارٹ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔
مکیش کمار چاؤلہ کے مطابق اس کارڈ کے اجراء سے جعلی رجسٹریشن بک کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے گاڑی کی ملکیت کا تعین آسان ہو گا۔
مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر عمل کرتے ہوئے سندھ خدمت میں سب سے آگے ہے۔
مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ محکمہ ایکسائز سندھ پہلے ہی آن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت کا آغاز کر چکا ہے۔
صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ گاڑیوں کے مالکان محکمہ ایکسائز سندھ کے جدید نظام سے فائدہ اٹھائیں۔
مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔