بہاولپور میں نوبیاہتا دلہن کو شادی کے 10 روز بعد ہی زہر دے کر مار دیا گیا،لڑکی کے گھر والوں نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپورکے علاقے بسم اللہ کالونی میں 10 دن قبل پسندکی شاد کرنے والی لڑکی کو مبینہ طورپرزہردے کرقتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہرنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرزہردے کر قتل کیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے لڑکی کے شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اورانہیں جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔