مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو معمول کے چیک اپ کیلیے جنرل ہسپتال لایا گیا۔
شہبازشریف کو معمول کے ٹیسٹوں کے لیے جنرل ہسپتال لایا گیا جہاں ان کی ای سی جی ، سینے کے ایکسرے اور سی ٹی اے اسکین کیا گیا ، چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے خون کے معمول کے ٹیسٹ کروانے کیلیے بھی کہا، سینٹرل جیل کے میڈیکل آفیسرنے جنرل ہسپتال انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا تھا۔
یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ شہبازشریف متعدد باراحتساب عدالت میں کہہ چکے ہیں کہ ان کے کمرمیں درد ہے اوراس کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں آج کوٹ لکھپت جیل سے جنرل ہسپتال لایا گیا۔