برآمد شُدہ سامان مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا،رینجرز
برآمد شُدہ سامان مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا،رینجرز

جیکب آباد:رینجرز نے چھالیہ،انڈین گٹکا ودیگر اشیا کی اسمگلنگ ناکام بنادی

پاکستان رینجرز(سندھ)کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف بسوں اور گاڑیوں کی تلاشی کے دوران نا ن کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا جن کی مالیت تقریباً 58 لاکھ 80 ہزار 700 ہے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق پکڑی گئی نان کسٹم پیڈ اشیا میں چھالیہ 52 کلو گرام اور 115 عدد بیگز،تارا فلٹر نسوار94 کلو گرام،سگریٹ 356 پیکٹس اور 8 عدد کارٹن،کھتا 250 کلو گرام،انڈین گٹکا 80 عدد بیگز،میڈیسن 9 عدد پیکٹس،سا لٹ 8 عدد بیگز،ٹائرز 26 عدد شامل ہیں۔
برآمد شُدہ سامان مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔