مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، ذرائع
مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، ذرائع

آئی جی سندھ واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت جمہوریت کی فتح ہے، پی ڈی ایم

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کے حوالے سے سامنے آنے والی پیش رفت کو جمہوری قوتوں کی فتح قرار دے دیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے انکوائری کو نتیجہ خیز بنانے کا مطالبہ کیا تھا، اچھا ہوا کہ اس ضمن میں پیشرفت ہوئی، ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اس سلسلے میں مزید مشاورت کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کی قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈیم ایم مولانا فضل الرحمان نے بھی اس واقعے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا تھا۔
قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مزار قائد بے حرمتی کے پس منظر میں رونما ہونے والے واقعہ پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، واقعہ کی انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی اور رپورٹ کے پس منظر میں رینجرز اور سیکٹر ہیڈکوارٹر آئی ایس آئی کراچی کے آفیسرز کو ذمہ داریوں سے ہٹادیا گیا ہے۔