کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 80 ڈالر گھٹ کر 1877ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500روپے اور 2143روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر112100روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96108روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیرکو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 70روہے کی ک۔ی سے 1170روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 60روپے 02پیسے کی کمی سے 1011روپے 65پیسے کی سطح پر آگئی۔