نیب راولپنڈی نے فراڈ کیس میں سابق گورنر گلگت بلتستان میرغضنفرکے بیٹے کوگرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق گورنرگلگت بلتستان میرغضنفرکے بیٹے کو گرفتار کرلیا،پرنس سلیم کو نیشنل بینک کے 50 ملین کے فراڈ کیس میں گرفتار کیاگیاہے، پرنس سلیم کو راہداری ریمانڈ پرر یجنل بیوروگلگت منتقل کیاجائے گا۔
پرنس سلیم پرنجی کمپنی کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے کرپشن کا الزام ہے،پریس سلیم نے جعلی دستاویزات پرنیشنل بینک سوست برانچ سے 50 ملین کا قرض لیا،نیب کاکہنا ہے کہ بارہا طلب کیے جانے کے باوجودپرنس سلیم پیش نہیں ہوئے۔