احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے وکیل کے اعتراضات دورکرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ نیب اورملزمان کے وکلا بیٹھ کران اعتراضات کو دورکریں، نیب ایک دن کے اندراعتراضات کو دور کرے،عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے دونوںغیرملکیوں کو نوٹس کی تعمیل کروادی ہے،شانا صادق اور فلپ نٹمان کو نوٹس تعمیل کروانے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ،احتساب عدالت نے نوٹس تعمیل کی اصل رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ متعدد وکلااورملزموں کو کورونا ہو چکا ہے،اس وقت عدالت کمرہ بھرا ہواہے،جو خطرے سے خالی نہیں ، بیرسٹر ظفراللہ نے کہاکہ کورونا پہلے سے مزید سخت اورتیز ہو رہاہے۔
جج اعظم خان نے کہاکہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ہمیں احتیاط کرنی چاہیے ، فرد جرم عائد کرنے کیلیے غیر ملکیوں کے معاملے کو کیس سے الگ کر دیتے ہیں، بیرسٹر ظفراللہ نے کہاکہ ضمنی ریفرنس میں نیب نے مطلوبہ دستاویزفراہم نہیں کی ، بیرسٹر ظفراللہ نے ریفرنس کی دستاویزپراعتراضات اٹھا دیے ۔
وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عدالت پہلے ہمارے اعتراضات پر فیصلہ کرے،احتساب عدالت نے نیب کواعتراضات دورکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نیب اور ملزمان کے وکلا بیٹھ کران اعتراضات کو دور کریں ، نیب ایک دن کے اندراعتراضات کو دورکرے،عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔