کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز
کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز

کرونا میں اضافہ۔سینما، تھیٹرزاورمزارات فوری بند کرنے کے احکامات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے سینما، تھیٹرزاورمزارات فوری طورپربند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

کھلے مقامات پر شادی تقریبات میں شرکا کی تعداد مزید محدود کرنے کی سفارش کی گئی ،20 نومبر کے بعد کھلے علاقے میں شادی کی تقریب میں 500 افراد کی اجازت دی جائے گی۔

اجلاس میں سفارش کی گئی ہے کہ بازار و دیگر دکانیں صبح 8 تا شام 6 تک کھلی رکھی جائیں۔آﺅٹ ڈور ہوٹلز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے ،ریسٹورنٹس پر رات 10 بجے تک باہر بیٹھ کر کھانا کھانے اور کھانا گھر لے جانے کی اجازت ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اجلاس میں کورونا کیسز میں اضافہ پربڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹ نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 16 نومبر سے 15 جنوری تک دو ماہ فوری بند کرنے اور زیادہ اوسط والے شہروں میں شام 6 کے بعد مکمل لاک ڈاون کی سفارش کی گئی۔

اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے 16 نومبر کو وفاقی وزیرشفقت محمود کی زیرصدارت اہم اجلاس میں جس میں صوبائی وزائے تعلیم کی مشاورت سے موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ ہوگا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این سی او سی نے بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویز ہے، تجویزآنے کے بعد سے کورونا کیسز کی تعداد تقریباً 3 گنا بڑھ چکی ہے، زندگیاں بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، کورونا کیسز میں اضافہ فوری اقدامات کا تقاضا کر رہا ہے۔