نوازشریف کا انکوائری رپورٹ پرعدم اتفاق نفاق کا ثبوت ہے۔شبلی فراز

جس تحریک کی نہ کوئی سمت ہو اورنہ ایک نظریہ اس کا کوئی مستقبل نہیں۔

               
November 11, 2020 · اہم خبریں, قومی
الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو

الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو

وفاقی وزیرشبلی فراز نے کہاہے کہ نوازشریف کا انکوائری رپورٹ پراتفاق نہ کرنا پی ڈی ایم کے نفاق کا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بلاول بھٹو نے انکوائری رپورٹ پراتفاق کیاہے، نوازشریف کا اتفاق نہ کرنا پی ڈی ایم کے نفاق کا ثبوت ہے۔

شبلی فراز کاکہنا ہے کہ اب انہیں دوسرے کے بعد ایک تیسرے میثاق کی بھی ضرورت پڑے گی، ان کاکہناتھا کہ جس تحریک کی نہ کوئی سمت ہو اورنہ ایک نظریہ اس کا کوئی مستقبل نہیں۔