معروف عالم دین مولانا ڈاکٹرعادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے اطلاع دینے یا نشان دہی کرنے پر پرانعام رکھ دیا گیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے جانب جاری اعلامیے کے مطابق مولانا عادل کے قاتلوں کی اطلاع دینے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد انعامی رقم کا اعلان کیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی اطلاع کسی بھی قریبی تھانے میں دی جا سکتی ہے، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔
خیال رہے کہ مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا ڈاکٹرعادل خان کو 10 اکتوبرکو کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔