الیکشن کمیشن نے سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان کیلیے نااہل قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی عہدوں میں تضاد کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنادیا،الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ سے انتخابی نشان واپس لے لیا،آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان کیلیے نااہل قرار دیدیاگیا ۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہاہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ الیکشن قوانین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی ،آل پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی عہدیداروں کی فہرست فراہم نہیں کی ،انٹراپارٹی انتخابات کے بعد پارٹی سربراہ نے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع کراناتھا،سربراہ کی جانب سے کوئی تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرایاگیا۔