مریم نواز نے کہاہے کہ رواں سال ختم ہونے سے پہلے حکومت چلی جائے گی ،جس کی حکومت جانے والی ہو کیا عوام اس پارٹی کو ووٹ دیکر ووٹ ضائع کریں گے ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پتہ چلا پچھلے انتخابات میں نگر سے ن لیگ نہیں جیتی تھی،ن لیگ نے پھر بھی یہاں 7 ارب کے پراجیکٹ دیے، ن لیگ جانتی ہے وہ جیتے یا نہ جیتے عوام کی خدمت اس کا فرض ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن)نے کہاکہ شاید ہی کوئی ظلم ہو جو نوازشریف پرنہ کیاگیا،عمران خان کے سرپر انتقام کابھوت سوار ہے،کوئی ڈرپوک ہوتا تو جھک جاتا،ن لیگ حق بات کرنے والی جماعت ہے،جعلی زبردستی مسلط کیا ہواہے پر وزیراعظم تو ہے.
مریم نوازنے کہا کہ ڈھٹائی سے کہا جارہا ہے کہ مہنگائی تو نہیں ہے،جس کے خرچے کوئی اوراٹھاتا ہواس کو غریب کی تکلیف کا کیااحساس ہو،مہنگائی پر کہتا ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا پراپیگنڈا ہے،وزیراعظم کو غریب عوام کا احساس نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ جس کی حکومت جانے والی ہو کیااس کو ووٹ دیکر ووٹ ضائع کریں گے ، اب یہ حکومت آخری دھکے کے بعد جانے والی ہے،رواں سال ختم ہونے سے پہلے حکومت چلی جائے گی ،لوگوں کوسمجھ نہیں آرہی بجلی کے بل دیں یا گھر کاچولہا جلائیں ۔