خواجہ سراؤں کو اسکولوں میں فوری داخلے دینے کا فیصلہ

مفت کتابیں اور فیس میں بھی خصوصی رعایت دی جائے گی۔

               
November 11, 2020 · اہم خبریں, قومی
داخلے دینے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کی گئی۔فائل فوٹو 

داخلے دینے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کی گئی۔فائل فوٹو 

پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے انہیں تعلیمی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر داخلے، مفت کتابیں اور فیس میں بھی خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں خواجہ سراؤں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلے دینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن ٹرانس جینڈر پرسن پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ 2018 کے تحت تعلیمی اداروں میں خواجہ سراؤں کو داخلے دیے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن تعلیمی اداروں میں فیس کی رعایت اور مفت کتب بھی فراہم کرے گا۔