مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی ، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، اس کے علاوہ مستقبل کی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ مریم نوازاوربلاول بھٹو کی ملاقات آج ہوگی،انتخابی مہم کے دوران مریم نواز نے بلاول بھٹو کو چائے پرآج مدعو کیا،دونوں پارٹیوں کے قائدین بھی آج شام چائے کی دعوت میں شریک ہوں گے۔
پیپلزپارٹی کی طرف سے شیری رحمان، بیرسٹر مصطفی نواز کھوکھر ملاقات میں شریک ہوں گے جبکہ ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال،پرویز رشید اورمریم اورنگزیب ملاقات میں شریک ہونگی ۔
گلگت بلتستان انتخابی مہم کے موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنما ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں ،ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا،اس کے علاوہ مستقبل کی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔