انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پرڈالرمزید سستا ہو گیا۔
انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈال کی قیمت میں 20 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر158 روپے 69 پیسے سے کم ہو کر158 روپے 49 پیسے پربند ہوگیاہے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 40 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہاہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبارکے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آتا رہا، کاروبارکے آغازپر100 انڈیکس 41 ہزار153 پوائنٹس پر تھا لیکن آج دن بھراتارچڑھاﺅ جاری رہا اوراس وقت 100 انڈیکس میں 44 پوائنٹس اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 197 پوائنٹس پر ہے۔