سوات سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔
ذرائع کے مطابق بدھ کی رات آنے والے زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں آنے والے زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی گہرائی 160 کلومیٹر زیر زمین تھی۔