بلاول بھٹو اور مریم نواز کی کیا قابلیت ہے؟ سینیئر ان کے پیچھے ہیں؟ مولانا فضل الرحمان نے سینیئرز کے ہوتے ہوئے اپنے بیٹے کو پارلیمانی لیڈر بنایا
بلاول بھٹو اور مریم نواز کی کیا قابلیت ہے؟ سینیئر ان کے پیچھے ہیں؟ مولانا فضل الرحمان نے سینیئرز کے ہوتے ہوئے اپنے بیٹے کو پارلیمانی لیڈر بنایا

نواز شریف کے خلاف بیان حافظ حسین احمد کو مہنگا پڑگیا

نواز شریف کیخلاف بیان دینے پر حافظ حسین احمد کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ترجمانی سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ اسلم غوری کو شعبہ اطلاعات کے انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) حافظ حسین احمد نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متنازع خطاب سے اختلاف کرتے ہوئے اسے ان کا ذاتی بیان قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کیخلاف بیان حافظ حسین احمد کو مہنگا پڑ گیا، انہیں پارٹی ترجمانی سے معطل کردیا گیا، ان کی جگہ اسلم غوری جمعیت علمائے اسلام (ف) کے شعبہ اطلاعات کے انچارج مقرر کردیئے گئے ہیں۔
حافظ حسین احمد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا جبکہ عبدالقیوم ہالیجوی کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی سینئر رہنماء کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرے گی۔
نواز شریف نے گوجرانوالہ اور کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں میں پاک فوج اور آرمی چیف سے متعلق سخت بیانات دیے تھے۔