ڈالر کی قدر مزید 22 پیسے سستا، انٹربینک مارکیٹ میں 159روپے 34پیسے کی سطح پرآگیا
ڈالر کی قدر مزید 22 پیسے سستا، انٹربینک مارکیٹ میں 159روپے 34پیسے کی سطح پرآگیا

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی تنزلی کا سلسلہ جاری

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا ہے۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کi تنزلی سلسلہ بتدریج جاری رہا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 21پیسے کی کمی سے 158روپے 48پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 40پیسے کی کمی سے 158روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔