فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو
فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو

نااہلی کیس۔فیصل واوڈا کے وکیل نے وکالت نامہ واپس لے لیا

نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کے وکیل محمدبن محسن نے وکالت نامہ واپس لے لیا ،نئے وکیل نے پاور آف اٹارنی عدالت میں جمع کرادیا ، عدالت نے مہلت کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ، وفاقی وزیر کے وکیل محمدبن محسن نے وکالت نامہ واپس لے لیا ،نئے وکیل نے پاور آف اٹارنی عدالت میں جمع کرادیا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیس میں جزوی دلائل ہو چکے ہیں، سارا معاملہ تاریخوں کا ہے، آپ وہ دیکھ لیں،وکیل ہارون دگل نے کہاکہ الیکشن کمیشن کودستاویزات فراہمی کاحکم دیاجائے، عدالت نے کہاکہ کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی آپ کا ہی داخل کرایا ہوا ہے۔

وکیل درخواست گزار جہانگیر جدون نے کہاکہ تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں،عدالت نے کہاکہ فیصل واوڈا امریکی شہری نہیں تھے توکوئی مسئلہ ہی نہیں، عدالت نے مہلت کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔