انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں نامزد ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخرکردی۔
پی ٹی آئی رہنما علیم خان، شفقت محمود، اسد عمر، پرویزخٹک، اعجازچوہدری کی جانب سے بریت کی درخواست دائرکی۔عدالت نے درخواستوں پر2 دسمبرکو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
علیم خان کی جانب سے 2وکلا نے الگ الگ بریت کی درخواستیں دائرکرکیں۔علیم خان کی وکالت کرنے کیلیے انتظارحسین ایڈووکیٹ اورعبداللہ بابرکی آپس میں بحث بھی ہوئی۔
عدالت کی دونوں وکلا کو آپس میں فیصلہ کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ علیم خان آئندہ سماعت پرآکربتائیں ان کا وکیل کون ہے۔