آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں کنٹرول لائن اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربات چیت کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپربھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی، پاک فوج کشمیرکازاورکشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔