وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کوگھربھیجنا اپوزیشن کے بس کی بات ہے نہ ان کااتناوزن ہے،انہوں نے اپنے قدسے بڑی لڑائی لے لی اوراب گرگئے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ابھی تومریم نوازکاپتاہی نہیں چل رہا ان کامطالبہ کیاہے؟ ،یہ ایک دن ایک بات ،دوسرے دن دوسری کرتے ہیں،ان سے مذاکرات کون اورکس بنیاد پرکرےگا؟ ۔
انہوں نے کہاکہ مریم بی بی پہلے نوازشریف سے ویڈیوکال پربات کوسمجھیں،پی ڈی ایم خودایک چوں چوں کامربہ ہے،عمران خان کوگھربھیجنا ان کے بس کی بات ہے نہ ان کااتناوزن ہے،انہوں نے اپنے قدسے بڑی لڑائی لے لی اوراب گرگئے ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں ہم سے پیسے واپس لیں نہ جیل میں ڈالیں ۔