پی ڈی ایم کے دواجلاس ملتوی کردیے گئے

اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 13 کے بجائے 16 نومبر کو ہوگا، جبکہ پارٹی سربراہان کا اجلاس 14 کے بجائے 17 نومبر کو ہوگا۔

               
November 12, 2020 · قومی
اجلاسوں میں پی ڈی ایم کے چارٹر پرغوراور حتمی شکل دی جائے گی۔۔فائل فوٹو

اجلاسوں میں پی ڈی ایم کے چارٹر پرغوراور حتمی شکل دی جائے گی۔۔فائل فوٹو

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس ملتوی کردیے گئے۔

ترجمان پی ڈی ایم افتخار حسین کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 13 کے بجائے 16 نومبر کو ہوگا، جبکہ پارٹی سربراہان کا اجلاس 14 کے بجائے 17 نومبرکوہوگا۔

افتخار حسین کے مطابق اجلاسوں میں پی ڈی ایم کے چارٹر پرغوراور حتمی شکل دی جائے گی۔ پی ڈی ایم کی تحریک کو مزید فعال بنانے کیلیے موثر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ڈی ایم  نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جلسے  کے لیے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دی تھی۔