ہٹڑی پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔فائل فوٹو
ہٹڑی پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔فائل فوٹو

بین الاضلاعی کارلفٹر و منشیات اسمگلنگ گینگ کا سرغنہ گرفتار

بین الاضلاعی کار لفٹر و منشیات اسمگلنگ گینگ کا سرغنہ ممتاز حسین گوپانگ کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ ہٹڑی سب انسپیکٹرامتیازعلی لارک کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی دوران چیکنگ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے وڈھن جی موری کے قریب سے ایک مشکوک سوزوکی خیبرکار نمبر L-9520 انجن نمبر 345577, چیچز نمبر 310-403330 کو رکنے کا اشارہ کیا جو نہ رکنے پر پیچھا کرکے کار کو روک لیا گیا جس میں سوار شخص بنام ممتاز حسین گوپانگ ولد احمد خان گوپانگ کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 9 کلو 910 گرام چرس برآمد ہوئی، ہٹڑی پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم ممتاز حسین گوپانگ کا تعلق بین الاضلائی کار لفٹر و منشیات اسمگلنگ گینگ سے ہے جس نے سندھ بھر کی گئی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔
ملزم ممتاز حسین کے خلاف سندھ بھر میں چوری, ڈکیتی, قتل, غیر قانونی اسلحہ, منشیات, پولیس مقابلہ سمیت دیگر سنگین جرائم میں 34 سے زائد مقدمات درج ہیں ملزم ممتاز نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر کراچی, حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں لوٹ مار کی متعدد وارداتیں کی ہیں ملزم ممتاز حسین گوپانگ حیدرآباد, کراچی سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا ۔
ملزم ممتاز حسین گوپانگ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل منسلک کی جاری ہے ہٹڑی پولیس کی گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔