نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے ملک بھرکے تعلیمی ادارے 16 نومبر سے 15 جنوری تک دو ماہ کیلیے فوری بند کرنے کی سفارش کردی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے ملک بھرکے تعلیمی ادارے 16 نومبر سے 15 جنوری تک دو ماہ فوری بند کرنے اور زیادہ اوسط والے شہروں میں شام 6 کے بعد مکمل لاک ڈاون کی سفارش کردی۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے تمام سفارشات پرفوری اورہنگامی طورپرعمل درآمد کی حکومت سےدرخواست کی ہے۔
اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے 16 نومبر کو وفاقی وزیرشفقت محمود کی زیرصدارت اہم اجلاس میں جس میں صوبائی وزائے تعلیم کی مشاورت سے موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ ہوگا۔