وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ویرجی کولھی کی ایس ایس پی کشمور کو واقعے کی مکمل تحقیقات اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا کے لیے قانونی اقدامات کرنے کی ہدایت
وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ویرجی کولھی کی ایس ایس پی کشمور کو واقعے کی مکمل تحقیقات اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا کے لیے قانونی اقدامات کرنے کی ہدایت

کشمورمیں معصوم بچی اور اس کی والدہ سے زیادتی پرسندھ حکومت کا سخت نوٹس

کشمورمیں معصوم بچی اور اس کی والدہ سے زیادتی پرسندھ حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ویرجی کولھی کی ایس ایس پی کشمور کو واقعے کی مکمل تحقیقات اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا کے لیے قانونی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے زیادتی کے مرتکب ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ معاون خصوصی برائے انسانی حقوق
ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔ متاثرہ خاندان کو تمام تر قانونی سہولیات اور ہر قسم کی مدد کی جائے گی ویرجی کولھی
واقعے میں ملوث درندہ صفت انسان کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں معاون خصوصی برائے انسانی حقوق
متاثرہ خاتون انتہائی غریب ہے اور کراچی کی رہائشی ہونے کی وجہ سے کشمور میں اس کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اس لئے یہ کیس سندھ حکومت خود اپنی مدعیت میں لڑے گی۔ معاون خصوصی برائے انسانی حقوق
ملزمان کو گرفتار کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے ملزم کی گرفتاری میں اپنی بچی سے مدد لی۔ ویرجی کولھی
سندھ حکومت اور معاون خصوصی برائے انسانی حقوق کی جانب سے اے ایس آئی کو انعام دینے کا اعلان