لطیف آباد تھانہ اے سیکشن کی حدود امانی شاہ کالونی سنہری مسجد کے قریب دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔
جھگڑا امانی شاہ کالونی میں رہنے والے بائیس خاندان اور پٹھان برادری کے مابین ہوا۔ جھگڑے کی اطلاع ملنے کے باوجود متعلقہ پولیس حسب معمول تاخیر سے پہنچی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔