سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں فوتی کوٹے پر394 ملازمتوں کی منظوری دے دی گئی ہے.
ذرائع کے مطابق سال2019 سے اب تک 4423 فوتی کوٹا پر ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز، سیکریٹری قانون، سیکریٹری اقلیتی امور اور سیکریٹری خوراک سمیت متعلقہ سیکریٹری شریک ہوئے۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم کے 236، صحت کے 31، آبپاشی کے 26 اور بلدیات میں 15 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔
محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں 18، زراعت میں 17، کالج ایجوکیشن میں 7، لائیو اسٹاک میں 13، خوراک میں 4 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ڈی آر سی متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے ضلعی سطح پر کتنی ڈی آر سی منعقد ہوئی ہیں۔
فوتی کوٹا، ڈس ایبل کوٹا اور ملازمین کی ریگیولر کرنے کے معاملات کے متلعق تمام سیکریٹریز سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے