وقار احمد سیٹھ کا شمارانتہائی قابل ججوں میں ہوتا تھا۔فائل فوٹو
وقار احمد سیٹھ کا شمارانتہائی قابل ججوں میں ہوتا تھا۔فائل فوٹو

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ انتقال کرگئے

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ انتقال کرگئے۔
پشاور ہائی کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کے مرض میں مبتلا اور اسلام آباد کے کلثوم انٹرنینشل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
خیال رہے کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ اس تین رکنی بینچ کے سربراہ تھے جس نے سنگین غداری کیس میں سابق آرمی چیف و صدر مملکت پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔
169 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا جبکہ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا اور پرویز مشرف کو تمام الزامات سے بری کیا تھا۔