پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی بھی نیب کے ریڈارپرآگئے جب کہ سندھ ہائیکورٹ نے رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما کی 10 لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔
سندھ ہائیکورٹ میں فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نیب نے فردوس شمیم نقوی کو طلبی کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجا ہے، نیب حبیب گروپ آف کمپنیز کو زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پرتحقیقات کررہا ہے، حبیب گروپ آف کمپنیز کو 2006 میں 30 سالہ لیز پر زمین الاٹ کی گئی تھی۔
عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی10 لاکھ روپے میں عبوری ضمانت منظورکرلی،عدالت نے27 نومبرتک نیب کو فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روک دیا۔
سردار خان چانڈیو کی عبوری ضمانت منظور
دریں اثنا سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو کی عبوری ضمانت منظورکرلی سندھ ہائیکورٹ نے منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق اب تک ہونے والی انکوائری کی رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑوکی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب کی انکوئری سے متعلق درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔