کرونا نے ملک میں پنجے گاڑنا شروع کردیے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 37 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مزید 2 ہزار 304 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 304 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 8 ہزار 822، سندھ میں ایک لاکھ 53 ہزار51، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 472، بلوچستان میں 16 ہزار 274، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 416، اسلام آباد میں 23 ہزار 122 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 139 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 47 ہزار 105 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار923 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 21 ہزار 563 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار219 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 37 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 92 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 455، سندھ میں 2 ہزار 718، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 303، اسلام آباد میں 250، بلوچستان میں 155، گلگت بلتستان میں 93 اور ا?زاد کشمیر میں 118 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔