بھارتی فورسز نے ایک بار پھرایل او سی پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شہری کوشہید اور3 افراد کو زخمی کردیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارت نے ایل اوسی کے رکھ چکری اورخنجرسیکٹرزپربلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارت نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماہنی، تری بند دیہات کوراکٹوں اورمارٹرگولوں سے نشانہ بھی بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارت کوموثرجواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بنایا اوردشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔