چیف الیکشن کمشنرکی جانب سے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنرکا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوگی اورقواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، قبل ازوقت الزامات عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پرہے۔ 15900اہلکار انتخابات کی سیکیورٹی پر مامورہوں گے۔
15 نومبر کو23 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی، 1160 پولنگ اسٹیشن اور847 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 418 انتہائی حساس، 311 حساس اور431 پولنگ اسٹیشن نارمل قراردیے گئے ہیں۔