ریسکیو کی گاڑیاں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔فائل فوٹو
ریسکیو کی گاڑیاں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔فائل فوٹو

کوئٹہ میں پولیس موبائل پربم حملہ۔5افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خروٹ آباد تھانے کی موبائل اسپنی روڈ پرگشت کر رہی تھی کہ نامعلوم شرپسندوں نے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو موبائل کے عقبی حصے میں گرکر پھٹ گیا۔

دستی بم حملے کے نتیجے میں موبائل میں سوار3 پولیس اہلکار سعادت اللہ، زوہیب ارشد، دلاور خان اور 2 راہ گیر محمد اسماعیل اورعصمت اللہ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔جام کمال خان نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

واضع رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج بلوچستا کے دورے پر تربت آئے ہوئے ہیں جہاں وہ سی پیک منصوبہ کے تحت بنائی گئی نئی شاہراہ کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم ، وزیراعلی جام کمال اورگورنر بلوچستان سے ملاقات کریںگے۔ عمران خان بلوچستان کے لیے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر مراد سعید، شبلی فراز، اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔