چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چیئرمین بل اینڈ ملینڈا گیٹس بل گیٹس کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان کی کورونا سے نمٹنے کے اقدامات اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔
اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے، پولیو مہم کو تب کامیاب سمجھیں گے جب پاکستان میں کوئی بچہ اس سے متاثر نہیں ہو گا ۔بل گیٹس نے مقامی قائدین اوربااثر شخصیات کے ذریعے پولیو مہم موثر بنانے کے اقدامات کی تعریف کی ۔