مسلم لیگ ن آج سوات میں جلسہ کرے گی جس میں مریم نواز شریک ہوں گی جبکہ میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی میزبانی میں 13 نومبرکو بروز جمعہ دوپہر 2 بجے سوات کے گراسی گرائونڈ میں جلسہ ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف وڈیو لنک کے ذریعے خطاب فرمائیں گے۔ نائب صدر مریم نوازشریف اور پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔