سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ریفرنس اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردے دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرارآفس سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی جانب سے نیب ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستوں پراعتراضات عائد کردیے۔
سپریم کورٹ رجسٹرارآفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت نہیں۔
رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ نیب اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ریفرنس فائل کرچکا ہے، ریفرنس منتقلی کی درخواستیں پہلے بھی مسترد کی جا چکی ہیں۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولزکے تحت دوبارہ نظرثانی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔