سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

شہباز شریف نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جیل میں سہولیات نہ دینے پرجیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے کل وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل میں سہولیات نہیں دی گئیں،عدالت نے بیڈ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، کمر درد کی تکلیف میں مبتلا ہوں، جیل میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ جیل سپرنٹینڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔خیال رہے عدالت نے جیل حکام کو اپوزیشن لیڈر و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کو بیڈ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔