پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کردی گئی۔خطے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں یہ بڑی پیشرفت ہے۔
تفصیلات کے مطابق 7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کردی گئی ہے،وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پرآرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے ۔
آرگنائزیشن میں پاکستان، سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور مصر سمیت 7 ممالک شامل ہیں ، بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا، خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے،سائبرسیکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اورتعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائزکیاجائےگا۔
ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹرزریاض میں ہوگا، ممبرممالک کے آئی ٹی وزرا کاپہلااجلاس طلب کرلیاگیا، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کریں گے۔