مبصرین نے 120 mm کے ہیوی گولوں کے خولزکا بھی جائزہ لیا۔فائل فوٹو

اقوام_متحدہ  کےفوجی مبصر مشن کا سماہنی کا دورہ

اقوام_متحدہ  کےفوجی مبصر مشن نے تحصیل ہیڈکوارٹر سماہنی کا دورہ کیا اورگزشتہ روز بھارتی قابض افواج کی طرف سے شہری آبادی پرگولہ باری سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا اورمکمل رپورٹ مرتب کی۔

پانچ مختلف ممالک کے مبصرین نے 120 mm کے ہیوی گولوں کے خولزکا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر لوگوں کا مورال بلند دیکھ کر مشن میں شامل مبصرین نے حیرانگی کا اظہارکیا۔

بعد ازاں بریگیڈکمانڈر بھمبرنے بھی تمام متاصرین کے گھروں کا معائنہ کیا اور لوگوں کے مورال کو مزید بلند کیا۔

برگیڈکمانڈر بھمبر جب سماہنی پہنچے تو نوجوانوں نے مسلع افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر پریس کے نمائندے بدرالسلام جعفری و راقم الحروف شبیر احمد شیخ بھی موجود تھے۔