گلگت: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کی نگاہیں اس الیکشن پرہیں اور اب بھی اگرہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو صورتحال خوفزدہ ہوگی۔
گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن چاہتی ہے، ہماری انتخابی مہم روکنےکی کوشش کی گئی، انتخابی مہم کےدوران صوبہ بدرکرنےکی کوشش کی گئی، گلگت بلتستان میں آج میرا آخری جلسہ تھا، مجھے آخری جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، آخری جلسےمیں اپنا منشورپیش کرنا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 15نومبرکوگلگت بلتستان کےعوام پیپلزپارٹی کوووٹ دیں گے، گلگت بلتستان کےعوام سیاسی شعوررکھتےہیں، عدالتوں اورآئین کا احترام کرتے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں امن ہو، جمہوریت کیخلاف ساری سازشوں کوبے نقاب کریں گے، پاکستان کا چین سے تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جی بی کو فائدہ دیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت دھاندلی سے گلگت کےعوام کوبے وقوف بناناچاہتی ہے، یہ دھاندلی سے الیکشن جیتناچاہتے ہیں، یہ حکومت ظالم ہے، ان کا منشورغربت، بے روزگاری ہے، عوام جانتےہیں کہ حکومت غریب دشمن ہے، مخالفین کے پاس گلگت کیلئےایک بھی پروگرام نہیں ہے، پوری دنیا کی نگاہیں اس الیکشن پرہیں اور اب بھی اگرہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو صورتحال خوفناک ہوگی۔