کراچی: عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 6 ڈالر بڑھکر 1878 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96193 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے بڑھ کر 1200روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے 15پیسے بڑھ کر 1011روپے 65پیسے ہوگئی۔