جسٹس قیصر رشید کا تعلق مالاکنڈ سے ہے اور وہ 2011 میں پشاور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے ہیں
جسٹس قیصر رشید کا تعلق مالاکنڈ سے ہے اور وہ 2011 میں پشاور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے ہیں

جسٹس قیصر رشید پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات

پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس قیصر رشید خان کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیا گیا۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جسٹس قیصر رشید قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے فرائض انجام دیں گے۔
جسٹس قیصر رشید کا تعلق مالاکنڈ سے ہے اور وہ 2011 میں پشاور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ جسٹس قیصر رشید کو جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ سونپا گیا ہے اور وہ مرحوم چیف جسٹس کے بعد سینیئر ترین جج ہیں۔
گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔