منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔فائل فوٹو
منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔فائل فوٹو

17ارب روپے کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 17ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزاور حساس ادارے نے پسنی میں مشترکہ کارروائی کرکے 2800 کلومنشیات برآمد کرلی، ترجمان کوسٹ گارڈز کاکہناتھا کہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کرتی رہے گی ،ترجمان کاکہناہے کہ منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں17ارب روپے سے زائد ہے۔