ایف آئی اے نے چینی اور منی لانڈرنگ انکوائری میں جہانگیرترین، علی ترین ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چینی اور منی لانڈرنگ انکوائری میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین اوران کے صاحبزادے علی ترین کے علاوہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہبازاور سلمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
جہانگیرترین، علی ترین ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں ،مقدمے میں امانت میں خیانت دھوکادہی اور فراڈسمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔
شہباز شریف فیملی کیخلاف 25 ارب اور جہانگیر ترین کیخلاف 4ارب 35 کروڑکی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیاگیاہے، ایف آئی اے نے قانونی کارروائی بھی شروع کردی۔
واضح رہے کہ ملزموں کیخلاف ایف آئی اے میں چینی سکینڈل اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہیں ۔