مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہاہے کہ ملتان کا جلسہ اپنے مقررہ وقت پر ہوگا،کٹھ پتلی حکومت ہمارے کارکنوں کے جذبے کو پست نہیں کرسکتی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق لیگی ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اورانشا اللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کے جذبے،ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے، عبدالغفار ڈوگر صاحب کا جرم یہی ہے کہ وہ نوازشریف صاحب کے بیانیے کا علم بلند کیے ہوئے ہیں۔
مریم نوازکا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہناتھا کہ جب نواز شریف کی طرح عوام کامنتخب وزیر اعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکام ہوتا ہے مگر جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگا جاتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اتنا خوف ہے مسلم لیگ (ن) کا کہ ہر جلسے سے پہلے وہاں کے رہنماو¿ں پر کریک ڈاو¿ن شروع ہوجاتا ہے، حکومت کو گھر تو جانا ہی پڑے گا۔